• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری کی صحت تشویشناک،رہا کیاجائے:پیپلزپارٹی

ملتان(سٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود، سینئر نائب صدر جنوبی پنجاب خواجہ رضوان عالم، جنرل سیکرٹری نتاشہ دولتانہ، نواب زادہ افتخار احمد خان اور عبدالقادر شاہین نے کہا ہے کہ آصف زرداری کی صحت انتہائی تشویشناک ہے حکومتی حکم پر ڈاکٹرز آصف علی زرداری کی فیملی سے بھی ان کیمیڈیکل رپورٹس شیئر نہیں کر رہے جوموجودہ سلیکٹڈ دور میں ظلم و جبر کی بد ترین مثال ہے بنیادی انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں اس سلیکٹڈ حکومت نے آصف علی زرداری کو من گھڑت الزامات کی پاداش میں پابند سلاسل رکھ کر بد ترین ریاستی جبر کا نشانہ بنایا ہوا ہے ،ہمارا مطالبہ ہے کہ آصف زرداری کو فوری طور پر رہا کیا جائے ، اگر خدانخواستہ انہیں کچھ ہوا تو اسکے ذمہ دار سلیکٹڈ عمران احمد نیازی اور نیب کے چیئرمین ہوں گے ،ہمیں مزاحمت پر مجبور نہ کیا جائے، آصف زرداری کو ذاتی معالج تک رسائی کا بنیادی حق نہ کیا گیا تو جنوبی پنجاب سمیت پورے پاکستان میں ریاستی جبر کے خلاف ایسا دما دم مست قلندر ہو گا ۔
تازہ ترین