ملتان(سٹاف رپورٹر) آصف علی زرداری ،فریال تالپور کی رہائی کے لئے حیدر آباد سے پیدل مارچ کرتا قافلہ ملتان پہنچ گیا، بہاولپور بائی پاس چوک پر آصف زرداری رہائی کمیٹی کے چیف آرگنائزر سلیم الرحمنٰ میو،رانا ذوالفقار کے ٹی جی ،مغیث شہزادہ بھٹو ،نذیر کاٹھیا،محمد نواز،رانا اختر،زوالفقار علی ،ریاض خان ،حنیف رضا،دائود خان خلجی نے ان کا استقبال کیا ،قافلہ کی قیادت ندیم جتوئی،شیراز علی ،جہانزیب علی ،شاہ میر علی ،مہر مگسی کر رہے تھے اس موقع پر سلیم الرحمن ٰمیو اور ندیم جتوئی نے کہا کہ آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ہے اور اگر ان کو کوئی نقصان پہنچاتو ذمہ دار عمران خان اور عثمان بزدارہوں گے، قافلہ 14روز میں پیدل حیدر آباد سے ملتان پہنچارات قیام کے بعد روانہ ہوجائے گا ۔