• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹنگ لائن کو وارنر کی طرح لمبی اننگز کھیلنا ہوگی، مصباح

بیٹنگ لائن کو وارنر کی طرح لمبی اننگز کھیلنا ہوگی، مصباح


پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان کی کامیابی میں یاسر شاہ اور محمد عباس کی کارکردگی اہم ہوتی ہے لیکن دونوں نے پرفارم نہیں کیا، بیٹنگ لائن کو وارنر کی طرح لمبی اننگز کھیلنا ہوگی۔

ایک انٹرویو میں مصباح الحق نے آسٹریلیا میں یاسر شاہ اور محمد عباس کی فارم پر تشویش کا اظہار کیا، تاہم اُن کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں اسپنرز کے لیے پرفارم کرنا مشکل ہوتا ہے۔

ہیڈ کوچ نے عندیہ دیا ہے کہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے زیادہ تبدیلیاں نہیں کیا جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیے: علی زیدی کرکٹ ٹیم کی مسلسل شکست پر پھٹ پڑے

دوسری جانب بولنگ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ دورہ آسٹریلیا پر جس نتائج کی توقع کررہے تھے وہ نہیں ملے۔ ٹیم میں نوجوان بولرز شامل تھے لیکن یہی لڑکے مستقبل میں پاکستان کو میچز جتوائیں گے۔

دو ٹیسٹ میچز میں وائٹ واش شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کل آسٹریلیا سے وطن واپسی کا سفر شروع کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے: مصباح الحق پر ذمہ داریاں زیادہ ہیں، مدثر نذر

وطن واپسی پر ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق اور کپتان اظہر علی پریس کانفرنس کریں گے جبکہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان 7 دسمبر کو متوقع ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 11 دسمبر سے راولپنڈی میں شروع ہو گا۔

یہ بھی پڑھیے: اظہر علی کا تینوں شعبوں میں ناکامی کا اعتراف

واضح رہے کہ برسبین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو اننگز اور پانچ رنز سے ہرایا تھا جبکہ ایڈیلیڈ میں ’پنک بال ‘ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں قومی ٹیم اننگز اور 48 رنز سے شکست ہوئی تھی۔

تازہ ترین