• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکارلٹ جانسن نے اپنی پہلی شادی کو ’محبت‘ کا نشہ قرار دیدیا

لاس اینجلس (ایجنسیاں) ہو لی وڈ کی معروف اداکارہ اسکارلٹ جانسن نے اپنی پہلی شادی کو’محبت‘ کا نشہ قرار دیتے ہو ئے اعتراف کیا کہ انہوں نے پہلی شادی ایسی عمر میں کی جب انہیں اس بات کا ٹھیک طرح سے احساس بھی نہیں تھا کہ شادی کیا ہوتی ہے۔ میڈیا ذرا ئع کے مطابق 35سالہ ایوارڈ یافتہ ادا کا رہ نے کہا ہے کہ پہلی اور دوسری شادی ناکام ہونے کے بعد انہوں نے بہت کچھ سیکھا اور اب وہ شادی اور خاندان کے حوالے سے ماضی کے مقابلے میں بہتر فیصلہ کرنے کی اہل ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ نے پہلی شادی 23 برس کی عمر میں 2008 میں ہولی وڈ اداکار کینیڈین نژاد ریان رونلڈس سے کی تھی۔

تازہ ترین