• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صبا قمر ’خوبصورتی، ذہانت اور مہارت‘ کا ملاپ ہیں، سرمد کھوسٹ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف ہدایت کار اور اداکار سرمد سلطان کھوسٹ نے اداکارہ صبا قمر کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔سرمد سلطان کھوسٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی آنے والی فلم ’کملی‘ کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ صبا قمر کے ہمراہ لی گئی ایک تصویر شیئر کی اور اداکارہ کی تعریفیں کیں۔سرمد کھوسٹ نے صبا قمر کی تعریف کرتےہوئے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’کچھ ایسے اداکار ہیں جو بہت زیادہ صلاحیتوں کے مالک جبکہ کچھ خوبصورت بھی ہیں، اسی طرح چند ایسے ہیں جو اپنے کام میں مکمل مہارت رکھتے ہیں، ان تمام کو ایک جگہ ملائیں اور مزید خصوصیات شامل کریں تو صبا قمر بنتی ہیں۔‘فلم ساز نے لکھا کہ اگر مجموعی طور پر ’خوبصورتی، ذہانت اور مہارت‘ کو ملاکر کوئی چیز بنائی جائے تو وہ صبا قمر بنے گی اور وہ اپنی نوعیت کا ’واحد پیس‘ ہیں، ان کی اور کوئی شاخ نہیں۔سرمد سلطان نے صبا قمر کی شکایت دور کرتے ہوئے لکھا کہ ’صبا قمر ان سے متعلق غلط سوچتی ہیں اور خیال کرتی ہیں کہ میں ان کے ساتھ کبھی تصویرنہیں کھچواؤں گا۔

فلم ’منٹو‘ کا ایک کلپ


سرمد سلطان نے لکھا کہ وہ صبا قمر کے ساتھ تصاویر کھچوانے کے لیے تیار رہتے ہیں بس شرط یہ ہے کہ وہ تصویر میں جتنی خوبصورت نظر آتی ہیں اس کے چوتھائی حصے جیسا خوبصورت انہیں بھی دکھایا کریں۔سرمد سلطان کی اس پوسٹ کے کمنٹ میں صبا قمر نے شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں تو مذاق کررہی تھی آپ نے سوشل میڈیا پر ہی بول دیا۔‘ صبا قمر کا شمار منجھی ہوئی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے بولی وڈ انڈسٹری تک رسائی حاصل کی اور ورسٹائل اداکار عرفان خان کے ساتھ ہندی میڈیم میں مرکزی کردار ادا کیا۔

تازہ ترین