• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائوتھ ایشین والدین بھی بچوں کو فلُو ویکسین دلوانے میں پیش پیش

لندن (سعید نیازی) اب تک کے سب سے بڑے فلُو ویکسین پروگرام کی موجودگی میں پبلک ہیلتھ انگلینڈ سائوتھ ایشین والدین کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو فلُو سے بچانے کے لئے تعاون کر رہے ہیں، فلو ویکسین 2 سے 3 سال کے بچوں، پرائمری سکول کے تمام بچوں اور حاملہ خواتین کو فری مہیا کی جا رہی ہے، یہ ویکسین انجیکشن سے نہیں بلکہ ایک سپرے کی صورت میں ہے جو ناک میں کیا جاتا ہے، کلجیت دیلجور جو کہ ایک استانی ہیں نے اپنی دو سالہ بچی کو جی پی سے ویکسین دلوائی جبکہ اس کا پانچ سال کا بیٹا سکول میں ویکسین لے گا، ایک اور ٹیچر کولی اُللہ نے اپنے دو بچوں کو گزشتہ سال بھی ویکسین لگوائی تھی اور اس دفعہ بھی وہ اس کیلیے تیار ہے، کولی کا کہنا تھا کہ جب میں اپنے بچوں کو ویکسین لگوا لیتی ہوں تو مطمئن ہو جاتی ہوں کہ اب میرے بچے فلو سے محفوظ رہیں گے، بچوں کے ساتھ حاملہ خواتین کو بھی ویکسین فری دی جا رہی ہے حمل کے دوران جسم کمزور ہو جاتا ہے اس لیے بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، ہمیشا مہتا جو پیشے کے اعتبار سے فائنانس سے وابستہ ہیں، اور وہ امید سے ہیں ان کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے میں اپنی دو سال کی بیٹی کو نیزل سپرے سے فلو ویکسین دلوائوں گی بعد میں خود ویکسین لوں گی۔
تازہ ترین