• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شام میں اسکول اور بازار پر بمباری، بچوں سمیت 20 افراد جاں بحق

دمشق (جنگ نیوز)شام میں اتحادی افواج نے اسکول اور بازار پر فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام کے شہر ادلب کے علاقے میں فضائی حملے کیے گئے جس کی زد میں بازار اور اسکول بھی آگئے، حملے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ درجنوں زخمی ہیں۔ قبل ازیں حکومتی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان جھڑپ میں 50 سے زائد ہلاکتیں ہوئی تھیں۔شام میں انسانی حقوق کے مبصر کا کہنا ہے کہ فضائی حملے دو مارکیٹوں اور اسکول کے نزدیک کیے گئے، مارکیٹوں پر حملے میں 11 جب کہ اسکول پر حملے میں 9 افراد ہلاک ہوئے جن میں بچے بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین