• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اربوں ڈالر کا اسکینڈل، سابق ملائیشین وزیراعظم نے بیان ریکارڈ کرا دیا

کوالالمپور (جنگ نیوز)ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق ون ملائیشیا ڈیولپمنٹ برہد (1MDB یا ون ایم ڈی بی) اسکینڈل میں سرکاری فنڈز میں ملٹی بلین ڈالر کے مجرمانہ الزامات پر پہلی دفعہ پیش ہوگئے۔برطانوی میڈیا کے مطابق نجیب رزاق پر الزام ہے کہ انہوں نے سابق ʼون ایم ڈی بی یونٹ ایس آر سی انٹرنیشنل سے غیر قانونی طور پر ایک کروڑ ڈالر وصول کیے ،سابق وزیراعظم کی گواہی کے موقع پر وکیل صفائی محمد شفیع عبداللہ نے کہا کہ ان کے موکل کے پاس یہ بات تسلیم کرنے کی کوئی وجہ نہیں کہ کس قسم کی غیر قانونی رقم انہیں منتقل کی گئی۔

تازہ ترین