• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مستقبل کی قیادت تیار کرنے کیلئے طلبہ یونینز اہم ہیں، فردوس شمیم نقوی

کراچی(اسٹاف ر پو ر ٹر) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ وقت آگیا ہے کہ نوجوانوں کو بااختیار کریں،طلبہ یونینز 1984سے پابندی کا شکار ہیں،مستقبل کی قیادت کو تیارکرنے کے لئے طلباء یونینز کی بہت اہمیت ہے،تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی عمر عماری نے یونین بحالی کا بل تیارکیا ہے،پیپلزپارٹی نے کل طلبہ یونین کی بحالی کا اعلان کیا ہے، امید ہے کہ ایوان میں ہمارے بل کی حمایت کی جائے گی، یہ باتیں انہوں نے سندھ اسمبلی میڈیا کارنر پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں، اس موقع پر ان کے ہمراہ پی ٹی آئی کراچی ریجن کے ایم پی اے صدر خرم شیر زمان، جنرل سیکریٹری ایم پی اے سعید آفریدی اور دیگر بھی موجود تھے،فردوس شمیم نقوی نے مزید کہا کہ کچھ دنوں میں بلدیاتی قوانین میں ترمیم کا بل بھی پیش کریں گے،ہمارے بل اسمبلی میں پیش نہیں کئے جاتے ہیں، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اورقائمہ کمیٹی کی کارکردگی بھی مایوس کن ہے۔

تازہ ترین