• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

آئین شکنی کا الزام بےبنیاد،کمیشن میرا بیان قلمبند کرے، مشرف

جنگیں لڑچکا ہوں، امید ہے مجھے عدالت سے انصاف ملے گا، پرویز مشرف


اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سابق صدر اور آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ غداری چھوڑیں ، میں نے ملک کے لیے بہت خدمات انجام دیں، آئین شکنی کیس بے بنیاد ہے، طبیعت خراب ہے، خصوصی عدالت میرے وکیل کو بھی نہیں سن رہی، کمیشن میرا بیان قلمبند کرے۔

دبئی کے اسپتال سے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ چکر آنے کے بعد بے ہوش ہوا تو مجھے اسپتال پہنچا دیا گیا، میری طبیعت بہت خراب ہے، اسپتال آنا لگا رہتا ہے۔ 

پرویز مشرف نے کہا کہ امید ہے مجھے عدالت سے انصاف ملے گا، کیس میں زیادتی ہو رہی ہے، انصاف کا تقاضہ پورا نہیں ہوا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ عدالت میں میرے وکیل سلمان صفدر کو بھی نہیں سنا جا رہا، کیس میں میری شنوائی نہیں ہو رہی، میں جنگیں لڑ چکا ہوں اور ملک کی دس سال خدمت کی ہے، غداری چھوڑیں، میں نے ملک کے لیے بہت خدمات انجام دیں، میری نظر میں آئین شکنی کیس بے بنیاد ہے، اگر کمیشن میرا بیان لے تو عدالت میں اس کی بات سنی جائے۔

تازہ ترین