• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کا امریکی سفارتکاروں کے ملک میں داخلے پر پابندی پر غور

 کراچی (نیوز ڈیسک) چین امریکی سفارتکاروں پر ملک کے مغربی اور مسلمان اکثریتی علاقے سنکیانگ جانے پر پابندی عائد کرسکتا ہے یہ بات گلوبل ٹائمز کے ایڈیٹر ان چیف ہو شیجن نے منگل کے روز بتائی۔ ٹوئٹر پر انہوں نے بتایا کہ چین ان امریکی حکام اور ارکان اسمبلی پر بھی پابندیاں عائد کرسکتا ہے جن کے سنکیانگ کے معاملے پر اقدامات ناخوشگوار ہیں۔ اقوام متحدہ کے ماہرین اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ چین نے سنکیانگ میں تقریباً 10 لاکھ مسلمانوں کیمپوں میں قید کررکھا ہے۔
تازہ ترین