کراچی (نیوز ڈیسک) ٹرمپ انتظامیہ نے طویل عرصہ کی غیر واضح تاخیر کے بعد خاموشی کے ساتھ لبنان کے لیے 10؍ کروڑ ڈالر کی فوجی امداد جاری کر دی ہے۔ 105؍ ملین ڈالرز کی یہ مجموعی امداد تھینکس گیونگ کے تہوار سے پہلے جاری کی گئی، گزشتہ روز ہی ارکان کانگریس کو اس حوالے سے آگاہ کیا گیا۔