راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن (ریٹائرڈ) محمد محمود نے کہا ہے کہ زیر تکمیل منصوبے جلد مکمل کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ۔ شہریوں کو خدمات فراہم کرنے والے ادارے بھی اپنی سروسز کا معیار مزید بہتر بنانے پر توجہ دیں تاکہ متعلقہ اداروں کی کارکردگی مطلوبہ معیار کے مطابق ہو ۔انہوں نے یہ بات راولپنڈی میں مختلف اداروں کے سربراہان کی طرف سے بریفنگ کے موقع پر کہی۔کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ سرکاری اداروں میں بہتری لانے کا عمل جاری ہے۔دریں اثناءممبر قو می اسمبلی صدا قت عباسی نےکمشنر راولپنڈی سے ملاقات کی اور انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبار کباد دی ۔ کمشنر محمد محمود نے کہا کہ راولپنڈی ایک تاریخی شہر ہے اور اس کی خوبصورتی اور اسے ماڈرن سٹی بنانے کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔