• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق کرکٹر سعید انور کی پشاور یونیورسٹی آمد

پشاور (خصوصی نامہ نگار) سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید انور تبلیغ کے سلسلے میں پشاور یونیورسٹی پہنچ گئے جہاں انہوں نے پشاور یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اساتذہ اور طلبہ کے علاوہ مختلف مقامات پر عوام، طالبات سے خطاب کیا اور کہا کہ زندگی با مقصد، با معنی اور فطرتی اصولوں کا محتاج ہے، دنیاوی زندگی میں انسانیت ،اسلامی روایات و اصولوں کو اولین حیثیت حاصل ہے جس کیلئے مادی و نفسانی خواہشات کو قابو میں رکھ کر فانی جہاں اور بقیہ حیات کو روشن کیا جاسکتا ہے۔ اس موقع پر پیوٹا ہال میں جنرل سیکرٹری پروفیسر ذاکر اللہ اورنائب صدر ڈاکٹر محمد عزیر نے سعید انور کا استقبال کیا پیوٹا آنے سے قبل مدینہ مسجد میں قیام و بیان کیا جبکہ علی الصبح طلباء و طالبات سے بیان میں تحمل، کردار سازی اور دین کے احکامات پر پابند رہنے کی تلقین کی۔
تازہ ترین