• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے

بلوچستان اور خیبر پختون خوا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، یہ زلزلے کے جھٹکے بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر میں جبکہ خیبر پختون خوا کے شہروں پشاور، سوات اور مالا کنڈ میں محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے آتے ہی ان علاقوں کے عوام گھروں اور دکانوں سے کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر کھلی جگہ پر نکل آئے اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

یہ بھی پڑھیئے: نوشکی میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بلوچستان کے شہر گوادر میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کا یہ بھی کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز گوادر کے مشرق میں بحیرۂ عرب میں تھا جبکہ اس کی زیرِ زمین گہرائی 18 کلو میٹر تھی۔

ادھر پشاور مالاکنڈ، سوات اور گرد و نواح میں ایک بجکر 46 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ان علاقوں میں آنے والے زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی ہے، جس کا مرکز افغانستان کے ہندوکش پہاڑی سلسلے میں 135 کلومیٹر زیرِ زمین گہرائی میں تھا۔

آنے والے زلزلے سے ان علاقوں میں کسی جانی و مالی نقصان ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

تازہ ترین