متحدہ اپوزیشن نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرر ی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔
سپریم کورٹ دائر درخواست پر اپوزیشن کے 11 ارکان کے دستخط موجود ہیں، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی میں اتفاق نہ ہونے کے بعد آرٹیکل 213 خاموش ہے۔
متحدہ اپوزیشن نے درخواست میں الیکشن کمیشن اور وفاق کو فریق بنایا ہے، کہا ہے کہ آرٹیکل 213 کی خاموشی سے آئینی بحران پیدا ہوجائے گا۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کمیٹی میں اتفاق رائے نہ ہونے کے باعث واحد راستہ سپریم کورٹ ہے۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ الیکشن کمیشن میں اس وقت چار میں سے صرف 2 ممبران موجود ہیں جو جنوری میں ریٹائر ہوجائیں گے جبکہ چیف الیکشن کمشنر (کل) 5 دسمبر کو ریٹائر ہوجائیں گے۔
درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر کی ریٹائرمنٹ کے بعد الیکشن کمیشن غیر فعال ہوجائے گا، جس سے انتخابات کا پورا سسٹم رک جائے گا۔