• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف الیکشن کمشنر تقرری: متحدہ اپوزیشن کے سپریم کورٹ جانے پر حکومت کا ردعمل

چیف الیکشن کمشنر تقرری: متحدہ اپوزیشن کے سپریم کورٹ جانے پر حکومت کا ردعمل


وفاقی حکومت نے متحدہ اپوزیشن کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا معاملہ سپریم کورٹ لے جانے کو غیر ضروری اقدام قرار دیا۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری اور قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز نے الگ الگ بیان میں متحدہ اپوزیشن کے اقدام پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

شبلی فرار نے کہا کہ ہر معاملے کو سپریم کورٹ نہیں لے جانا چاہیے، سیاسی معاملات سیاسی طور پر حل کرنے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ طریقہ بن گیا ہے کہ ہم ہر چیز کو متنازع بنائیں اور ہر چیز کےلیے سپریم کورٹ اور عدالت جائیں۔

پی ٹی آئی سینیٹر نے مزید کہا کہ اگر ہم ہر معاملے پر عدالت سے رجوع کرتے رہے تو ہم پارلیمنٹ اور اپنے سیاسی نظام کو کمزور کریں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اپوزیشن کا سپریم کورٹ جانا غیر ضروری اقدام ہوگا، سیاسی معاملات سیاسی طور پر حل کرنے چاہئیں۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کی تشکیل کے معاملے پر فریقین کو اپنی پوزیشن میں نرمی لانے کا مشورہ دیا اور کہا کہ اپوزیشن کا معاملے میں سپریم کورٹ سے رجوع کرنا بدقسمتی ہوگی۔

انہوں نے سوال کیا کہ کیا سیاستدان اتنے ناپختہ ہیں کہ الیکشن کمیشن کے لیے ایک شخص پر اتفاق نہیں کرسکتے؟

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اگر ایسا ہے تو سیاستدان ملک کے بڑے مسائل پر کیا اتفاق رائے کریں گے؟

تازہ ترین