• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فوج کے اہلکار نے 5 ساتھیوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی

رائے پور(مانیٹرنگ سیل/ایجنسیاں)انڈین بارڈر فورس کے اہلکار نے اپنے ساتھی اہلکاروں پر گولیاں برسا دیں جس کے نتیجے میں 5اہلکار ہلاک اور دو شدید زخمی ہوگئے، بعد ازاں اہلکار نے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں انڈین بارڈر فورس کے کانسٹیبل مسعود الرحمان نے اپنے ساتھی اہلکاروں پر سرکاری رائفل سے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5اہلکار ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔ واقعے کی وجوہات کا تعین کرنے کیلیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔زخمی اہلکاروں کو تشویشناک حالت میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے رائے پور کے بڑے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں دونوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

تازہ ترین