کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی ماڈل کورٹ نے بیوی کے قاتل کو عمر قید کی سزا سنادی ،پراسیکیوٹر نے دوران سماعت انکشاف کیا تھا کہ مجرم محبوب بیٹی کی پیدائش پر ناخوش تھاجس پر بیوی کو چھریوں کے وار سے قتل کردیا تھا،عدالت نے مجرم کو دو لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا،عدالت کا کہنا تھا کہ آلہ قتل کی برآمدگی سے متعلق استغاثہ کے بیان میں تضاد تھا،اس لیے شک کا فائدہ دیتے ہوئے مجرم کو سزائے موت نہیں دی جارہی۔