• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے چیف الیکشن کمشنر کیلئے وفاق نے 3 نام تجویز کردیئے


نئے چیف الیکشن کمشنر کے لیے وفاق نے تین نام تجویز کردیے ہیں جبکہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا آج ریٹائر ہوجائیں گے۔

ذرائع کے مطابق نئے چیف الیکشن کمشنر کے لیے وفاق کی جانب سے تجویز کئے گئے ناموں پر وزیر اعظم عمران خان نے بابر یعقوب، فضل عباس اور عارف خان کے نام کی منظوری دے دی ہے۔

واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی مدت ملازمت 6 دسمبر کو ختم ہو رہی ہے، الیکشن کمیشن کے سندھ اور بلوچستان سے ممبران پہلے ہی ریٹائر ہو چکے ہیں، چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ خالی ہونے کے بعد الیکشن کمیشن مکمل طور پر غیر فعال ہو جائے گا ۔

گزشتہ روز الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کے لیے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کی زیر صدارت پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا تاہم فریقین ناموں پر اتفاق نہ کر سکے تھے۔

اپوزیشن کا مطالبہ ہے کہ حکومت چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری کا فیصلہ ایک ساتھ کرے اور اس حوالے سے اپوزیشن نے عدالت میں درخواست بھی دائر کر دی ہے۔

تازہ ترین