آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ21؍جمادی الاوّل 1441ھ 17؍جنوری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

والدین کو بچوں کے ’ نک نیم‘ نہیں رکھنے چاہئیں

’چنٹو‘ کے نام سے مشہور بھارتی سینئر اداکار رشی کپور کا کہنا ہے کہ ماں باپ کو اپنے بچوں کے نک نیم نہیں رکھنے چاہئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رشی کپور نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک پرانی تصویر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی جس میں انہوں نے ایک ٹوپی پہنی ہوئی ہے جس پر ان کا نک نیم ’ چنٹو‘ لکھا ہوا ہے، تصویر شیئر کرتے ہوئے رشی کپور نے اپنے مداحوں کے لیے اس میں ایک پیغام بھی لکھا کہ ’ماں باپ کو اپنے بچوں کے نک نیم نہیں رکھنےچاہئیں۔‘

انہوں نے لکھا کہ نک نیم چنٹو کے تاثر کو بدل کر اپنا اصلی نام سے پہچان بنانے کے لیے ان کو بہت محنت کرنا پڑی اور بہت دیر لگی ۔

دوسری جانب رشی کپور کے مداحوں کی جانب سے انہیں اس پوسٹ پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، ٹوئٹر صارفین کا کہنا ہے کہ نک نیم سے متعلق رشی کپور کچھ زیادہ ہی سنجیدہ ہو رہے ہیں۔

مداحوں نے رشی کپور کی اس پوسٹ پر کمنٹس کرتے ہوئے کہا کہ رشی اور نیتو سنگھ کی اولاد رنبیر اور ریدھیمہ کا کوئی نک نیم نہیں ہے۔

رشی کپور کے دوسرے بھائی رندھیر کپور کا نک نیم ’ ڈبو ‘ رہ چکا ہے اور بھارت کی صف اول کی اداکارائیں اور ان رندھیر کی بیٹیاں کرشمہ کو ان کے مداح  ’لولو‘ اور کرینہ کو ’بیبو‘ کے نام سے پکارتے اور جانتے ہیں ۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ انہیں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید