• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی : تاجر کا پولیس پر اغواء کا الزام


کراچی میں مختصر وقت کے لیے مبینہ اغواء کی وارادات کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں ایک کپڑے کے تاجر نے پولیس پر اغوا کرکے پیسے لینے کا الزام عائد کیا ہے، پولیس اس واقعےکی تحقیقات کررہی ہے۔

کپڑے کے ایک تاجر نے سہراب گوٹھ تھانے میں درخواست جمع کرائی ہے۔

درخواست گزار کا مؤقف ہے کہا کہ وہ 30 نومبر کو اپنے رشتے دار کے ساتھ نئی سبزی منڈی جارہا تھا کہ اچانک دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار سادہ لباس افراد نے انہیں روکا۔

تاجر بہادر نے بتا یا کہ سادہ لباس والوں نے اپنا تعارف بطور پولیس کرایا اور ہمیں جنگل میں لے گئے۔

تاجر نے الزام لگایا ہے کہ سادہ لباس والوں نے کہا گاڑی سے اسلحہ ملا ہے، 5 لاکھ دو ورنہ تمہارا اینکاؤنٹر کردیں گے، سادہ لباس والے ہمیں تھانہ سہراب گوٹھ لے آئے۔

کپڑے کے تاجر نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ میر حسن نام کا شخص میرے گھر گیا، والد اور بہنوئی سے 4 لاکھ روپے لیے، اس کے بعد میرے رشتے دار سے بھی 22 ہزار لیے اور ہم کو تھانے کے پچھلے راستے پر چھوڑ دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست گزار کو تھانے بلایا تھا، کاغذات نہ ہونے پر پولیس نے روکا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ درخواست گزار بہادر کے الزام کی تحقیقات کررہے ہیں۔

تازہ ترین