• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت : جنسی تشدد سے نمٹنے کے لیے خاتون افسر کا نسخہ

بھارت : جنسی تشدد سے نمٹنے کے لیے خاتون افسر کا نسخہ


بھارت میں خواتین پر بڑھتے جنسی تشدد سے نمٹنے کے لیے خاتون پولیس افسر نے کم خرچ اور آسان نسخہ بتادیا۔ گھر بیٹھے مرچوں کا اسپرے تیار کرنے کی ترکیب بتادی۔

بھارت کی خاتون پولیس آفیسر نے ملک کی خواتین کو اپنے بچاؤ کے لیے کچھ مفید مشورے دیے ، جن میں مرچوں کے استعمال کا مشورہ بھی شامل ہے، خاتون افسر نے مرچ پاوڈر، تیل اور نیل پالش ریموور سے گھر میں مرچوں کا اسپرے تیار کرنے کی ترکیب بتادی۔

خاتون افسر کا کہنا ہے کہ اب مرچوں سے صرف ہنڈیا نہیں پکے گی بلکہ خواتین اس سے اپنا دفاع بھی کرسکیں گی۔

پولیس افسر سمعیہ سامبیون کا کہنا ہے کہ خواتین گھر میں تیار اس محلول کو اسپرے کرنیوالی بوتل میں ڈال کر ہر وقت پرس میں رکھ سکتی ہیں، تاکہ جہاں خطرہ محسوس ہو وہاں اس کا استعمال کریں۔

خاتون پولیس افسر نے ساتھ ہی خبردار بھی کیا کہ اس کے استعمال میں احتیاط برتنا ہوگی، کہ کہیں بلاوجہ کسی پر استعمال نہ کیا جائے۔

مغربی ممالک میں خواتین اپنے دفاع کے لئے pepper spray کا عام استعمال کرتی ہیں، جو بازار میں باآسانی دستیاب ہوتا ہے۔

سمعیہ سامبیون نے یہ ویڈیو 2017 میں بنائی تھی، جو آج کل پھر وائرل ہورہی ہے۔ اس ویڈیو نے بھارتی خاتون پولیس افسر کو راتوں رات سوشل میڈیا اسٹار بنادیا ہے۔

تازہ ترین