کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نےدودھ کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف درخواست پرکمشنر کراچی کو دکانداروں کے خلاف کاروائی جاری رکھنے کا حکم دے دیاہے۔جمعرات کو سماعت کے موقع پراسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرکراچی نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایاکہ دودھ کی قیمت94روپے مقررہےاور 453دکانداروں پر جرمانہ عائد کرکے 27لاکھ94ہزاز5سوروپے وصول کیے گئے یہ وہ دکاندارہیں جنہوں نے عدالتی حکم اورکمشنرکراچی کے آرڈ رکی خلاف ورزی کی تھی ۔قبل ازیں درخواست گزار نے اپنی درخواست میں موقف اختیارکیاکہ شہر بھر میں دودھ من مانے نرخوں پر فروخت کیا جارہا ہےدودھ فروش عدالتی حکم کی خلاف ورزی کر رہے ہیں اور انتظامیہ بے بسی کامظاہرہ کررہی ہے ۔