• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

درگاہوں کے پیسے چوری کرنے والوں سے اللہ پوچھے گا،اسپیکر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا ہےکہ جو درگاہوں کے پیسے چوری کرے گا اللہ اسے پوچھے گا ،پارلیمانی سکریٹری برائے اوقاف ہیر اسماعیل سوہو نے کہا ہے کہ اوقاف کے زیر انتظام میرپورخاص میں زمین پانی کی کمی کے سبب کوئی لیز پر لینے کو تیارنہیں ہے،وفاقی حکومت سے فنڈز میں کٹوتی کے سبب محکمہ اوقاف کی ترقیاتی اسکیمیں متاثر ہوئیں جو افسوس ناک بات ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اسمبلی میں محکمہ اوقاف سے متعلق وقفہ سوالات کے دوران وزیر اوقاف سہیل انور سیال کی عدم موجودگی میں ارکان کے مختلف تحریری اور ضمنی سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کیا ،پی ٹی آئی کے سعید آفرید ی نے دریافت کیا کہ میرپورخاص میں اوقاف کی زمین لیز کیوں نہیں کی گئی ؟جس پر ہیر سوہو نے بتایا کہ اوقاف کے زیر انتظام میرپورخاص میں زمین پانی کی کمی کے سبب کوئی لیز پر لینے کو تیارنہیں ہے،نصرت سحر عباسی نے کہا کہ زرعی زمین کو آباد کرنے کے لئے پانی فراہم کرنامحکمہ آبپاشی کا کام ہے، ہیر سوہو نے کہا کہ سندھ کی فکر چھوڑدیں اپنی وفاقی حکومت کی فکر کریں،اس موقع پر ہیرسوہو اور نصرت سحر کے درمیان نوک جھونک ہوتی رہی، پارلیمانی سکریٹری نے کہا کہ اگر نصرت سحر کو ترقیاتی کام نظر نہیں آرہاتو ہم کیاکرسکتے ہیں،ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی جاوید حنیف نے کہا کہ سندھ میں بے شمار درگاہیں ہیں جن کی مرمت نہیں کی گئی،ہیر اسماعیل سوہو نے کہا کہ ڈیمانڈ نہیں آئی جس کے باعث رکھا گیا بجٹ استعمال نہیں ہوسکا سعیدآفریدی نے کہا کہ 100 ملین روپے رکھے گئے تو خرچ کیسے نہیں ہوئے،ایم کیو ایم کے رکن جاوید حنیف نے کہا کہ درگاہ سخی عبدالوہاب کی توسیع کا منصوبہ چھ سال بعد بھی نامکمل ہے،نصرت سحر عباسی نے کہا کہ نصرت سحر عباسی نے ایوان میں محکمہ اوقاف میں بدانتظامی وبدعنوانی کے کاغذات بھی لہرائے اور کہا کہ انہوں نے نیب کو بھی خط لکھ دیا ہے،،پی ٹی آئی کی ڈاکٹر سیما ضیا نے کہا کہ مخدوم بلاول کا مزار حکومت کس قانون کے تحت بنارہی ہے۔
تازہ ترین