• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داخلہ فارم کا معاملہ، پنجاب ٹیچرز یونین کی احتجاجی تحریک کی دھمکی

ملتان (سٹاف رپورٹر) تعلیمی بورڈ ملتان نے 7سال کے تعلیمی اداروں کے ہزاروں طلباو طالبات سے سند کی وصولی کی مد میں لی گئی رقوم کی واپسی کے بجائے الٹا طلباکے داخلہ فارم روک کر تعلیم کش پالیسی اختیار کی ہے حالانکہ تعلیمی بورڈ ملتان کو ہزاروں طلبا کے بقایاجات فوری طور پر ادا کردینے چاہئے تھے جس کی وجہ سے پنجاب ٹیچرز یونین ایگزیکٹو زنے وزیر تعلیم، سیکرٹری تعلیم اور کمشنر ملتان کو توجہ دلاؤ نوٹس کے سلسلے میں اجلاس میں فوری طور پر کارروائی کا مطالبہ کردیا ہے اجلاس کی صدارت صدرعابد فرید بزدار نے کی جبکہ دیگر اساتذہ رہنماؤں رانا نیئر اقبال، عبد الستار گاڈی، ملک اصغر اٹھنگل، عبد الحق ، آغا ممتاز، ملک خادم حسین ، مہراسحاق ہانسلہ، رانا دلشاد علی، محمد شاہد رضوی، محمد ارشد طاہر، مہر غلام فرید رانجھا ، محمدریاض آصف ،رانا الطاف حسین نے شرکت کی،رانا الطاف حسین نے کہا کہ چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان نے ہزاروں طلبا و طالبات کے داخلہ فارم روک کر غریب طلبا پر تعلیم کے دروازے بند کرنے کی کوشش کی مذمت کرتے ہیں، مسئلےکو فی الفور حل کیا جائے ورنہ احتجاجی تحریک کا اعلان کردیا جائے گا۔
تازہ ترین