• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاشرے سے جرائم پیشہ عناصر کے خاتمہ میں عوام کا کردار مسلمہ ہے ٗظہور آفریدی

پشاور( کرائم رپورٹر) سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آپریشنز پشاورظہور بابر آفریدی نے کہاہے کہ معاشرے سے جرائم پیشہ اورسماج دشمن عناصر کے خاتمہ میں عوام کا کردار مسلمہ ہے۔گزشتہ روز تھانہ گلبرگ میں کھلی کچہری کے دوران عوام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کہ عوام اور پولیس کے مابین فاصلوں کو مزید کم کرنے کی خاطر کھلی کچہریوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس کے خاطر خواہ نتائج آرہے ہیںان کا کہناتھا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد درپیش اجتماعی مسائل سمیت معاشرتی برائیوں کی نشاندہی اور کا خاتمہ ہے ، عوام کے مسائل کے حل کے لئے پشاور پولیس کی جانب سے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے ، شہری قانون کی عملداری اور معاشرتی برائیوں کے ساتھ ساتھ منشیات کی جنگ میں پولیس کا بھر پور ساتھ دیںٗ اس موقع پر عوامی نمائندوں اور علاقہ عمائدین نے اپنے علاقوںمیں درپیش اجتماعی مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ سمیت مختلف معاشرتی برائیوں کی بھی نشاندہی کر کے قابل عمل تجاویز سے ایس ایس پی آپریشن کو آگاہ کیا۔
تازہ ترین