• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرملکی فنڈنگ کیس حکمرانوں کے لئے خطرہ کی گھنٹی ہے،اختیارولی

پشاور( نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن)خیبر پختونخوا کے صوبائی ترجمان اختیارولی خان نے کہا ہےکہ عوام نے مہنگائی بےروزگاری اور ظلم و ناانصافی اورعوام دشمن حکمرانوں سے نجات کے لئے میاں محمدنوازشریف اور مسلم لیگ کا ساتھ دینے کاتہیہ کر لیاہے بڑھتے ہوئے عوامی دبائو سے حکمران بوکھلا گئےہیں جبکہ شہزاد اکبر جیسے خوشامدی اپنی نوکری پکی کرنے کے لئے میاں محمد نواز شریف اور میاں شہباز شریف پر کیچڑ اچھال کر ان کی کردار کشی کررہے ہیں تاہم اوچھے ہتھکنڈوں اور جھوٹے الزاماات سے نہ تو مسلم لیگ کا راستہ روکا جا سکتا ہے اور نہ ہی حکمرانوں کی ڈوبتی ہوئی کشتی کو بچایا جا سکتاہے اختیارولی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہاکہ انتقام کی آگ میں جلنے والے حکمران انتقام کی تمام حدیں پھلانگ رہے ہیں شریف خاندان پاکستان بننے سےپہلے کاروباری خاندان چلا آرہا ہے جبکہ شریف خاندان نےعوام کی خیرات اور چندوں سے کاروبار نہیں کیا پی ٹی آئی والوں کودوسروں پرکیچڑ اچھالنے سے پہلے حلیمہ بی بی کے اربوں رپے کےبیرون ملک اثاثوں پی ٹی آئی کے لئے یورپ ، انڈیا ، مڈل ایسٹ اور پاکستان کے دشمنوں کی طرف سے پی ٹی آئی کے لئے ہونے والے فنڈنگ کاحساب دینا چاہیے اختیارولی خان نے کہا کہ غیر ملکی فنڈنگ کیس حکمرانوں کے لئے خطرہ کی گھنٹی بن چکاہے اور حکمرانوں کی طرف سے اپنی چوری چھپانے کے لئے غیرملکی فنڈنگ کیس کے سلسلے میں تاخیری حربے استعمال کئے جا رہےہیں ۔
تازہ ترین