• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداروں میں اختیارات کی جنگ کا اعتراف خود حکمران کر رہے ہیں،سراج الحق

اسلام آ باد( نیو زرپورٹر) امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ اداروں میں اختیارات کی جنگ کا اعتراف خود حکمران کر رہے ہیں،سابقہ اور موجودہ حکومت نے ملک کا حلیہ بگاڑ دیاہے ، اب اس خوش فہمی اور فریب میں نہیں رہناچاہیے کہ یہ حالات میں کوئی تبدیلی لاسکتےہیں ،اداروں کے درمیان اختیارات کی جنگ کا اعتراف خود حکمران کر رہے ہیں، 22 دسمبر کو ملک بھر سے لاکھوں کی تعداد میں عوام اسلام آباد پہنچیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے منصورہ میں مرکزی و صوبائی سیکرٹریز اطلاعات کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،سراج الحق نے کہاکہ پندرہ ماہ گزر گئے مگر پی ٹی آئی حکومت عوام سے کیا گیا کوئی ایک وعدہ پورا نہیں کر سکی، یہ ناکام لوگوں کا ٹولہ ہے جو پارٹیاں بدل بدل کر عوام کو دھوکہ دے رہاہے، پہلے لوگ سونا چاندی مہنگا ہونے کی باتیں کیا کرتے تھے اب آلو ، ٹماٹر ، پیاز کی قیمتوں کی بات کرتے ہیں ۔سینیٹر سراج الحق نے کہاہزاروں کشمیری نوجوانوں کو اٹھا کر بھارتی جیلوں میں بند کردیا گیاہے،کشمیری قیادت جیلوں میں بند اور گھروں میں قید ہے مگر حکمران اندھے گونگے اور بہرے بنے ہوئے ہیں، انہوںنے کہا اگر حکمرانوں نے غیر ت و حمیت کا مظاہرہ نہ کیا تو جماعت اسلامی قوم کو آئندہ کا لائحہ عمل دے گی ۔
تازہ ترین