• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’والدہ کے کپڑے پہننا بہترین احساس ہے‘

اداکارہ و ماڈل سونیا حسین کا کہنا ہے کہ چاہے ہمارے پاس جتنے بھی کپڑے ہوں مگر والدہ کے کپڑے پہن کر محسوس ہونے والی خوشی بہترین احساس ہے۔

سونیا حسین نے اپنی والدہ کی شال پہن کر ان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے انسٹا گرام پر تصویریں اپلوڈ کی ہیں۔

سونیا حسین نے سوشل میڈیا پر تصویریں اپلوڈ کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا کہ انہوں نے اپنی والدہ کی شال اوڑھ رکھی ہے جو اُن کی سب سے زیادہ پسندیدہ ہے۔


سونیا نے لکھا کہ یہ شال بہت خوبصورت ہے جس کے تمام رنگ مجھے مور کی یاد دلاتے ہیں، اور سب سے بڑھ کر لگتا ہے کہ ماں نے مجھے اپنے بازوؤں میں مضبوطی سے پکڑ رکھا ہے۔


اداکارہ نے والدہ سے اپنے پیار کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ہزاروں سال جینے کی دعا دی۔

یہ بھی پڑھیے: بیٹی پیدا ہونے پر ابو نے امی کو چھوڑ دیا تھا، سونیا حسین

فلم ’آزادی‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی 28 سالہ سونیا حسین کی نئی آنے والی فلم ٹچ بٹن ہے۔

تازہ ترین