• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹی پیدا ہونے پر ابو نے امی کو چھوڑ دیا تھا، سونیا حسین

پاکستانی خوبرو اداکارہ سونیا حسین کا کہنا ہے کہ بچپن بہت مشکل سے گزارا ، بیٹا نہ ہونے کی وجہ سے میرے ابو نے دوسری شادی کر لی۔

یہ بھی پڑھیے: ایمن اور منیب کی بیٹی کی تصویر سامنے آگئی

سونیا حسین نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ جب میں پیدا ہوئی تو رشتے داروں نے میری والدہ کو بیٹی پیدا ہونے کا طعنہ دیا ، پھر جب میری دوسری بہن ہوئی تو میرے والد معاشرے کے دباؤ میں آگئے اور انہوں نے ہمیں چھوڑ دیا اور دوسری شادی کر لی۔


سونیا حسین نے مزید کہا کہ میرے والد کی دوسری بیوی سے ان کے ہاں بیٹا پیدا ہوا اور اس کے ٹھیک ایک ماہ بعد میری والدہ کو بھی اللہ تعالی نے بیٹے سے نوازا اور اب میرے والد ہفتے میں دو تین دن ہمارے ساتھ ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: صبا قمر نے اپنے بریک اپ کی کہانی مداحوں کو سنادی

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اب ان کے اور ان کے والد کے درمیان وہ پہلے والا رشتہ نہیں ہے، اب ان کے درمیان ایک خلیج حائل ہو گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب وہ گزری باتوں پر بات نہیں کرنا چاہتیں کیونکہ وہ سب بھولنا چاہتی ہیں۔

تازہ ترین