• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لتا منگیشکر کے مشہورگانے ’لگ جا گلے‘ کا نیا ورژن سوشل میڈیا پر وائرل


معروف بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر کا مشہور گانا ’لگ جا گلے‘ گانے والی ننھی بچی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بھارتی صارف نے ایک بچی کی ویڈیو شیئر کی جس میں چھوٹی سی بچی معروف بھارتی کلاسیکل گلوکارہ لتا منگیشکر کا مشہور گانا ’لگ جا گلے‘ گا رہی ہے، بچی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد  سے صارفین کی توجہ کا مرکزبن رہی ہے۔

View this post on Instagram

#Musicon #lagjagale #latamangeshkarji #babygirl

A post shared by Pragya Medha (@pragyamedha11) on


ویڈیو دیکھنے کے بعد بھارتی صارفین بچی کی گلوکاری کی تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’ ایک دِن یہ بچی سُپر اسٹار بنے گی۔‘

ایک صارف نے بچی کو چھوٹی لتا منگیشکر کہہ دیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’ یہ بچی مستقبل کی گلوکارہ ہے۔‘

جب کہ بچی کی ایک چھوٹی سی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ مقبول ہونے کے بعد دیگر دو اور ویڈیوز بھی آگئیں اور اِن دونوں ویڈیوزمیں بھی یہ بچی ’لگ جا گلے‘گانا ہی گا رہی ہے۔












View this post on Instagram

Lag ja gale continues

A post shared by Pragya Medha (@pragyamedha11) on


واضح رہے کہ لتا منگیشکر گزشتہ دِنوں شدید بیمار تھیں جس کی وجہ سے اُنہوں نےکئی دن تک اسپتال میں بھی گُزارے تھے لیکن اب اُن کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔

تازہ ترین