• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی حکومت اپنے لیے گڑھےکھود رہی ہے، سراج الحق

پی ٹی آئی حکومت اپنےلیے گڑھےکھود رہی ہے، سراج الحق


امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی حکومت اپنے لیے گڑھے کھود رہی ہے۔

رحیم یار خان میں کشمیر مارچ سے خطاب کرتے ہوئے سر اج الحق نے کہا کہ حکومت جلد گر جائےگی، جبکہ چیف الیکشن کمشنر کےمعاملے میں ناکامی پی ٹی آئی کو لےڈوبےگی۔

انہوں نے کہا کہ ریاستِ مدینہ کے دعویدار عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکے ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ موجودہ حکومت نےکشمیریوں کو مایوس کیا ہے جبکہ اس معاملے پر دارالحکومت اسلام آباد میں قبرستان کی طرح خاموشی ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ہمیں دہشت گردی کی طرح کشمیر پر بھی ایکشن پلان بنانا اور تمام سیاسی جماعتوں کو کشمیر پر ایک پیج پر آنا ہوگا۔

تازہ ترین