آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار30؍جمادی الاوّل 1441ھ 26؍جنوری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

برطانیہ سے ملے 28 ارب سپریم کورٹ کے اکاونٹ میں جمع

برطانیہ سے ملے 28 ارب سپریم کورٹ کے اکاونٹ میں جمع


برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) اور پاکستانی شہری کے معاہدے کے تحت ملنے والی 28 ارب کے لگ بھگ رقم سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوگئی ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق برطانوی حکام نے لگ بھگ 28 ارب روپے پاکستان کو منتقل کردیے ہیں، یہ رقم آج ہی سپریم کورٹ کے نیشنل بینک میں موجود اکاؤنٹ میں منتقل کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق برطانوی این سی اے اور پاکستانی شہری کے درمیان معاہدے کے نتیجے اربوں روپے پاکستان منتقل ہوئے ہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی احتساب و داخلہ شہزاد اکبر کے مطابق اسٹیٹ بینک کو درخواست دی ہے کہ یہ رقم وفاقی حکومت کو جاری کی جائے تاکہ اسے سماجی بہبود اور غربیوں پر خرچ کیا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان نے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت اس معاملے پر اس سے زیادہ بات نہیں کی جا سکتی۔

قومی خبریں سے مزید