• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اولمپکس عہدیداروں کا بلامقابلہ انتخاب،وزیر اعظم نے نوٹس لے لیا

کراچی( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان ایک بار پھر تنازع جنم لے رہا ہے۔ جنگ کو ملنے والی اطلاع کے مطابق حکومت کی جانب سے پی او اے کے حالیہ انتخابات پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے اور نتائج پر عدالت سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔ بین الصوبائی رابطے کی وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے بھی پانچویں بار عہدے داروں کے بلامقابلہ انتخاب کا نوٹس لیا ہے۔ یہ معاملہ عدالت میں ہے اور ہم وہاں بھرپور مقدمہ لڑیں گے۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان پچھلے آٹھ سال سے کشیدگی جاری ہے جس پر ماضی میں انٹر نیشنل اولمپک کمیٹی نے بھی مداخلت کرتے ہوئے پی او اے کو معطل بھی کیا بعد میں پابندی لگانے کی دھمکی ملنے پر حکومت نے اپنی سر پرستی میں کام کرنے والی پی او اے سے ہاتھ اٹھالیا تھااور اعلی عدالت نے بھی پی او اے کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔ وفاقی وزیر نے سائوتھ ایشن گیمز میں فٹبال ٹیم کی عدم شرکت پر بھی دکھ کا اظہار کیا اور اس کی ذمے داری نارملائزیشن فٹبال کمیٹی پرڈالی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت جلد نئی اسپورٹس پالیسی کا اعلان کیا جائے گا۔
تازہ ترین