آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ26؍ جمادی الاوّل 1441ھ 22؍ جنوری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

مسلم امہ آپس کے اختلافات اور انتشار میں الجھی ہوئی ہے،مولانا عون نقوی

کراچی(پ ر) حج ،عمرہ و زیارات کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عون نقوی نے کہا کہ علماء اتحاد،وحدت اور یکجہتی کے ساتھ اسلام کی سربلندی اور افکار کی بقا کیلئے بھی جدوجہد کریں ،رضویہ سوسائٹی میں اجتماع سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ آج مسلم امہ کرب و پریشانی کے ساتھ آپس کے اختلافات اور انتشار میں الجھی ہوئی ہے ،بے راہ روی،کشت و خون،آپس کی چپقلش نے ہمیں گھیرا ہوا ہے لہٰذا آج ضروری ہے کہ ہم ہوش اور عقلمندی سے اپنی درست رہنمائی کریں تاکہ دین کی خدمت کے فرائض بھی خوش اسلوبی سے انجام دیئے جاسکیں،انہوں نے مسلم امہ سے کہا کہ وہ اپنی قسمت کے فیصلے دوسروں کے بجائے خود کرنے کی کوشش کریں تاکہ مسلم دنیا کو ان کا جائز مقام مل سکے،اس موقع پر مولانا محمد علی صالحی ،مولانا عبدالحفیظ پہنور اور امریکا سے آئے ہوئے شاعر حسنین زیدی ، عباس رضوی، ڈاکٹر نعیم رضوی اور دیگر موجود تھے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید