• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ لاہور‘شہبازشریف‘چوہدری نثار اور رانا ثناء اللہ استعفیٰ دیں،جمشید دستی

ملتان (نمائندہ جنگ)رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ سانحہ لاہور کی ذمہ داری حکمرانوں پر عائد ہو تی ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف ،وزیرداخلہ چوہدری نثار اور رانا ثناء اللہ استعفی دیں، مظفرگڑھ کے نوجوان محمد یوسف کو بلاوجہ دہشت گرد بنانے کے جرم میں آئی جی پنجاب کو فوری گرفتار کیا جا ئے ،حکمران کیونکہ امریکہ و بھارت نواز پالیسیو ں پر گامزن ہیں اس لئے را کے گرفتار ایجنٹ کو ریمنڈ ڈیوس کی طرح چھوڑ دیا جائے گا، ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران ان کے ہمراہ یونین کونسل مہر پور مظفرگڑ ھ کے چیئرمین ملک اجمل قادری اور ملک زاہد بھی تھے، جمشید دستی نے سانحہ لاہور کی شدید انداز میں مذمت کی اور کہا کہ یہ دہشت گردوں کی منظم کارروائی ہے، جس میں پنجاب اور وفاق کے حکمران براہ راست ذمہ دار ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ آج اپنی نئی سیاسی جماعت عوامی راج پارٹی کا اسلام آباد میں باضابطہ اعلان کریں گے۔
تازہ ترین