اسلام آباد (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکا کی طرف سے ”افغان امن مذاکرات“ کی بحالی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان اپنا مصالحانہ کردار خلوص نیت سے ادا کرتا رہے گا۔ یہ بات انہوں نے پاکستان میں تعینات امریکی ناظم الامور پال جونز سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعہ کو وزارتِ خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔