• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی وزیر صحت کی سب سپیشلٹیز کے سروس رولز بنانے کی ہدایت

لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے پچاس سے زائد سب سپیشلٹیز کے سروس رولز بنانے کا حکم دے دیا۔ صوبائی وزیر صحت نے یہ حکم محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیا۔ مزید برآں صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدسے محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں سی ای اومئوہسپتال لاہورپروفیسرڈاکٹراسداسلم خان کی سربراہی میں لندن اورنیویارک سے آئے چاررکنی وفدلندن سکول آف ہائجین سے پروفیسرکلیرے گلبرٹ، ڈاکٹرعائشہ ملک، ہومرٹن ہسپتال لندن سے ڈاکٹرشاہدحسین، مانٹیفیورمیڈیکل سنٹرنیویارک سے ڈاکٹرعمرمیاں سے ملاقات کی ۔ علاوہ ازیں صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدسے محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں یونائیٹڈنیشنزآفس فارپراجیکٹ سروسزپاکستان کے وفد نے بھی ملاقات کی۔
تازہ ترین