• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک روز قبل تبدیلہونے والے22ایس ایچ اوز نے چارج سنبھال لیا

لاہور(کر ائم رپورٹرسے) ایک روز قبل تبدیل ہونے والے22 ایس ایچ اوز نے اپنے اپنے تھانوں کا چارج سنبھال لیا۔ڈی آئی جی آپریشن نے متعدد ایس ایچ اوز کے تقرر وتبادلوں کے احکامات جاری کئے تھے جن میں انسپکٹر شہباز احمد کوپولیس لائنز سے ایس ایچ او تھانہ وحدت کالونی،سب انسپکٹر محمد اکرم خان کو پولیس لائنز سے ایڈیشنل ایس ایچ اوتھانہ گرین ٹاؤن، سب انسپکٹر تیمور عباس کو پولیس لائنز سے ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ نواب ٹاؤن ، انسپکٹر سہیل اخلاق کو پولیس لائنز سے ایس ایچ او تھانہ لوہاری گیٹ، انسپکٹر سید انتخاب حسین کو باٹا پورسے ایس ایچ او تھانہ شادمان، انچارج چوکی سبزی منڈی نشتر کالونی سب انسپکٹر یاسر بشیرکو ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ داتا دربار،سب انسپکٹر وقار حسین بخاری کو ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ شاد باغ، سب انسپکٹر محمد اکمل خالد کو ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ سمن آباد،انسپکٹر نو شیر عالم کوایس ایچ او تھانہ قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ، ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا انسپکٹر فاروق اصغر اعوان کوایس ایچ او تھانہ باٹا پور،ایس ایچ او کاہنہ انسپکٹر محمد ارحم کو ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا، ایس ایچ او تھانہ باغبانپورہ محمد عتیق ڈوگرکو ایس ایچ او تھانہ کاہنہ، انسپکٹر قمر عباس کو ایس ایچ او تھانہ باغبانپورہ اورسب انسپکٹر محمد تنویر کوایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ شیرا کوٹ تعینات کیا گیاجبکہ ایس ایچ او تھانہ لوہاری گیٹ انسپکٹر سیف اللہ خان،ایس ایچ او تھانہ شیرا کوٹ انسپکٹر محمد اظہر نوید،ایس ایچ او تھانہ شادمان انسپکٹر محمد علی،ایس ایچ او تھانہ داتا دربار انسپکٹر چوہدری ساجد نذیر، ایڈیشنل ایس ایچ او نواب ٹاؤن سب انسپکٹر اشتیاق احمد،ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ شاد باغ سب انسپکٹر خالد محمود،ایس ایچ او تھانہ سمن آباد انسپکٹر رضا ذاکراورایس ایچ او تھانہ قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ انسپکٹر ذوالفقار علی بھٹہ کو پولیس لائنز رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔
تازہ ترین