• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آواران کی بلوچ خواتین کو دہشتگرد ظاہر کرنا قابل مذمت ہے، بی ایس او

کوئٹہ(پ ر) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے بیان میں آواران میں بلوچ خواتین کو اغواء کے بعد دہشت گرد ظاہر کرکے منظر عام پر لانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچ قوم کو دہشت گرد غدار قرار دے کر قتل عام آپریشن اور وسائل کی لوٹ مار کی جاتی رہی ہے، دنیا کاکوئی قانون اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ کسی پر الزام لگا کرتصاویر میڈیا میں دے کر کٹھ پتلی وزارء کے زریعے انہیں دہشت گرد قرار دیا جائے، انہوں نے کہا کہ مسلسل تشویشناک واقعات کا ہونا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ بلوچ قوم کے لئے اشتعال انگیزی کی ایک نئی فضاء بنائی جا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بلوچ قوم کو مشترکہ لائحہ عمل طے کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مشترکہ صف بندی کرکے ایسے واقعات کا مقابلہ کیا جاسکے۔ بیان میں بلوچستان بھر کے عوام سے اپیل کی گئی کہ 7 دسمبر کو بی این پی کے زیر اہتمام ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں بھرپور شرکت کرکے وطن اور قوم دوستی کا ثبوت دیں۔
تازہ ترین