پشاور(لیڈی رپورٹر)پاکستان پیپلز خواتین ونگ کے زیر اہتمام پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی صحت یابی کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صوبائی سیکرٹری اطلاعات مہر سلطانہ ، ضلعی عہدیداروں اور کارکنان نے شرکت کی ۔ ختم القرآن کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی صحت یابی اور ملک وقم کی کیلئے دعا کی گئی ۔ ختم القرآن کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صوبائی سیکرٹری اطلاعات مہر سلطانہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے سیاسی انتقام کیلئے سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کو قید کیا ہوا ہے حالانکہ ان پر صرف الزامات لگائے گئے ہیں اور کسی کیس میں بھی ان پر فرد جرم عائد نہیں کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم عمران خان اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے سینئر سیاستدانوں کی پگڑیاں اچھالنے میں مصروف ہیں تاہم وہ عوام کے سامنے بے نقاب ہو گئے ہیں ۔