بھارتی ریاست اترپردیش میں جلائی جانےوالی زیادتی کا شکار لڑکی دم توڑ گئی۔
میڈیارپورٹ کے مطابق زیادتی کا شکار لڑکی 90 فیصد سے زائد جھلس گئی تھی، لڑکی کو زیادتی کیس میں انصاف کے حصول کے لیے عدالت جاتے ہوئے مرکزی ملزم اور ساتھیوں نے آگ لگائی تھی۔
لڑکی کو آگ لگانے والےپانچوں ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، متاثرہ لڑکی سے زیادتی کے ملزمان کو گزشتہ ہفتے پولیس کی حراست سے ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔
جلائی جانے والی لڑکی نے موت سے قبل اسپتال کے برن اور پلاسٹک سرجری ڈپارٹمنٹ میں دیئے گئے اپنے آخری بیان میں کہا تھا کہ ’میں بچ جاؤں گی لیکن قصورواروں کو چھوڑنا نہیں ہے۔‘
واضح رہے کہ اترپردیش میں مرنےوالی لڑکی کو گزشتہ سال اجتماعی زیادتی کانشانہ بنایا گیا تھا۔