• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خورشید شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع

خورشید شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع


سکھر کی احتساب عدالت نے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع کرتے ہوئے نیب کو انہیں دوبارہ 12 دسمبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتار خورشید شاہ کا 15 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پورا ہونے پر دوبارہ احتساب عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہیں این آئی سی وی ڈی اسپتال سے ایمبولینس کے ذریعے احتساب عدالت لایا گیا۔

نیب کی جانب سےعدالت سے استدعاکی گئی کہ خورشیدشاہ سے تحقیقات جاری ہیں اس لیےان کا مزید جوڈیشل ریمانڈ دیا جائے، خورشیدشاہ پر انویسٹی گیشن کرنے کے لیے چیئرمین نیب سے اجازت طلب کی ہے، اجازت ملتےہی عدالت کو آگاہ کیا جائے گا۔

خورشید شاہ کےوکیل کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ کی گرفتاری کو 82 روز گزر گئے ہیں، نیب ابھی تک کوئی شواہد پیش نہیں کرسکا ہے۔

اس پر عدالت نے خورشید شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 5 روز کی توسیع کرتے ہوئے نیب کو انہیں دوبارہ 12 دسمبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

تازہ ترین