آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل2؍جمادی الثانی 1441ھ 28؍جنوری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

بابر اعظم نے انڈر۔19 کپتان روحیل نذیر کو بیٹنگ ٹپس دیں

بابر اعظم نے انڈر۔19 کپتان روحیل نذیر کو ٹپس دیں


پاکستان کے اسٹارز بیٹسمین بابر اعظم نے انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کپتان روحیل نذید کو بیٹنگ ٹپس دیں۔ روحیل نذیر آئندہ ماہ ہونے والے آئی سی سی انڈر۔19 ورلڈ کپ میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔

پاکستان سپر لیگ فائیو کے ڈرافٹنگ کی تقریب سے قبل انڈر۔19 ٹیم کے کپتان روحیل نذیر کی ملاقات بابر اعظم سے ہوئی۔ بابر اعظم نے روحیل نذیر کو بیٹنگ کے کچھ اہم گُر بتائے۔

اس دوران امام الحق نے بابر اعظم کو ٹپس دیتے ہوئے دیکھا تو موقع غنیمت جان کر اپنی خرابیوں کے بارے میں سوال کر ڈالا۔

وکٹ کیپر بیٹسمین روحیل نذیر آئندہ ماہ آئی سی سی ورلڈ کپ میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔

آئی سی سی انڈر۔19 ورلڈ کپ 17 جنوری سے 9 فروری تک جنوبی افریقا میں کھیلا جائے گا، ایونٹ میں قومی انڈر 19 ٹیم اپنا پہلا میچ 19 جنوری کو کھیلے گی۔

روحیل نذیر کی قیادت میں قومی ٹیم عباس آفریدی، عبدالواحد بنگل زئی، عامر علی، عامر خان، آزر علی خان، فہد منیر، حیدر علی، محمد حارث، محمد ہریرہ، محمد عرفان خان، محمد شہزاد، نسیم شاہ، قاسم اکرم اور طاہر حسین پر مشتمل ہے۔

اعجاز احمد ٹیم کے ہیڈ کوچ منیجر جبکہ راؤ افتخار انجم بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید