پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ ان کے اور شاہ محمود قریشی کے تعلقات کی وجہ سے جنوبی پنجاب پر کوئی اثر نہیں پڑا، ان کے تعلقات پہلے بھی بہت اچھے تھے اب اور بہتر ہوگئے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ پر فیصلہ نہيں ہوا۔
جہانگیر ترین نے کہا کہ وہ اور شاہ محمود قریشی تو کہتے ہیں کہ ملتان میں سیکریٹریٹ بنادیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلی اور کابینہ سےکہتے ہیں کہ خدا کے واسطے فیصلہ کرلیں۔