• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: اورنج لائن ٹرین 10 دسمبر سے آزمائشی طور پر چلے گی

لاہور: اورنج لائن ٹرین 10 دسمبر سے آزمائشی طور پر چلے گی


لاہور میں اورنج لائن ٹرین 10 دسمبر سے آزمائشی طور پر چلنا شروع ہو گی تاہم شہریوں کو اس خوبصورت ٹرین پر سفر کا لطف اٹھانے کے لیے چند ماہ انتظار کرنا پڑے گا۔

دوسری جانب محکمہ ٹرانسپورٹ نے کرایوں کے تعین کے لیے محکمہ خزانہ کو سمری ارسال کر دی ہے۔

بجلی سے چلنے والی دلکش اورنج لائن میٹرو ٹرین مکمل آٹو میٹک ہے، یہ 10 دسمبر سے ہر روز آزمائشی طور پر ڈیرہ گجراں سے علی ٹاؤن تک 27 کلومیٹر فاصلہ 27 اسٹیشنوں پر رکتے ہوئے 45 منٹ میں طے کرے گی، ٹرین کو بلاتعطل بجلی فراہم کرنے کے لیے دو بجلی گھر بنائے گئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار منگل کو اپنی کابینہ، ارکان اسمبلی اور چینی حکام کے ساتھ اورنج ٹرین میں سفر کریں گے۔

سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف بھی اس ٹرین کو دو مرحلوں میں آزمائشی طور پر چلا چکے ہیں، اُس وقت چوبرجی سے لکشمی چوک تک ڈیڑھ کلو میٹر انڈرگراؤنڈ پورشن زیر تعمیرتھا۔

سیکریٹری ٹرانسپورٹ پنجاب ڈاکٹر اسعد گیلانی نے جیونیوز کو بتایا کہ اورنج ٹرین کو تین ماہ آزمائشی طور پر چلا کر اس کا مکینیکل، الیکٹریکل اور بریک سسٹم چیک کیا جائےگا، ٹرین دو انجنوں اور تین مسافر بوگیوں پر مشتمل ہو گی، جس میں 200 افراد بیٹھ کر اور 800 کھڑے ہوکر سفر کر سکیں گے۔

تازہ ترین