بلوچستان کے علاقے سبی میں ٹڈی دل نے حملہ کردیا، جس سے سرسوں، جوار، دھان اور دیگر فصلیں تباہ ہوگئیں۔
ٹڈی دل حملے کے باعث کراچی سے کوئٹہ جانے والے پی آئی اے کا طیارہ ٹڈی دل سے ٹکراگیا۔
ٹڈی دل کے ٹکرانے سے ونڈ اسکرین اور طیارے کے اگلے حصے پر نشانات آگئے، جبکہ پرواز کو کوئٹہ ائیر پورٹ پر بحفاظت اتار لیا گیا۔
سبی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے لاکھوں کی تعداد میں ٹڈی دل دکھائی دے رہے ہیں۔