• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کو علاج کے لیے امریکا لے جانا پڑسکتا ہے


سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی صحت میں بہتری نہیں ہورہی، انہیں امریکا لے جانا پڑسکتا ہے۔

شریف خاندان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی طبیعت تاحال ناساز ہے۔

خاندانی ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف کی طبیعت کی بہتری کے لیے ڈاکٹر کوششیں کررہے ہیں، دماغ کو خون سپلائی کرنے والی شریان کی رکاوٹ دور کرنے کی ٹیکنالوجی برطانیہ میں بھی دستیاب نہیں ہیں۔

سابق وزیر اعظم کو علاج کے لیے امریکا لے جانا پڑ سکتا ہے۔

تازہ ترین