• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ،محکمہ قانون کی اجازت کے بغیر پیشی سے متعلق درخواست کی سماعت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے مفاد عامہ کے کیسز میں ایڈووکیٹ جنرل سندھ کی جانب سے محکمہ قانون کی اجازت کے بغیر عدالتوں میں پیشی سے متعلق درخواست پر چیف سیکرٹری سندھ، محکمہ قانون اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تحریری جواب طلب کرلیا ہے، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ قانون کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل سندھ آفس سے کریمنل اور سول کیسز میں کوئی نمائدہ مجاز اتھارٹی سے اجازت کے بعد ہی پیش ہوسکتا ہےاوراجازت نامہ سلویسٹر یا محکمہ قانون کی جانب سے جاری کیا جانا ہوتا ہےاورقانون کے مطابق کسی بھی محکمے کا سیکرٹری یا ایڈووکیٹ جنرل آفس براہ راست ایک دوسرے سے رابطہ بھی نہیں کرسکتے ایڈووکیٹ جنرل سندھ آفس اجازت کے بغیر عدالتوں میں مختلف محکموں کی جانب سے کیسز کی پیروی، ایڈووکیٹ جنرل سندھ آفس قانون پر عملدرآمد کے بجائے اسے نظر انداز کررہا ہےلہذا عدالت عالیہ سے استدعاہےکہ ایڈووکیٹ جنرل سندھ آفس کو قانون پر عملدرآمد کرنے کا پابندکیا جائے۔
تازہ ترین